Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت مہنگائی کے بہانے تلاش کررہی ہے‘ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد:  سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پی ٹی آئی حکومت کے وزیر اطلاعات کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چودھری کا ن لیگ پر ڈیڑھ روپے فی یونٹ بجلی چوری کا الزام غلط ہے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگر گزشتہ حکومت واقعی چوری میں ملوث تھی تو تحریک انصاف کی موجودہ حکومت اس چوری کو روکتے ہوئے بجلی کی قیمت کم کیوں نہیں کرتی؟
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت گزشتہ دور حکومت میں لگائے گئے پاور پلانٹس کے آڈٹ کا شوق پورا کر لے، تاہم یہ سب جانتے ہیں کہ ن لیگ کے دور میں لگائے گئے منصوبوں ہی کے نتیجے میں ملک سے توانائی کے بحران پر قابو پایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کی قیمت بڑھانے کے لیے بہانے تلاش کر رہی ہے۔ فواد چودھری اور ان کی حکومت بھی اصل صورتحال سے واقف ہے، وزیراطلاعات صرف سیاست کے لیے گزشتہ حکومت پرکیچڑاچھال رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -سانحہ ماڈل ٹاون ، 116 پولیس اہلکار عہدوں سے فارغ

شیئر: