Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کے فنڈز ٹھیک خرچ نہیں ہو رہے‘ وفاق

اسلام آباد:  حکومت کا کہنا ہے کہ شہر قائد کی ترقی اور یہاں کے مسائل حل کرنا پی ٹی آئی کا اہم ایجنڈا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا کہ کراچی کے کی ترقی کے لیے گورنر سندھ کی زیر سربراہی ایک ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ انتخابات میں کراچی پہلی بار لسانی سیاست سے باہر آیا ہے اور عوام نے تحریک انصاف پر بھروسا کرتے ہوئے اس کی حمایت کرکے اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق نے کراچی کو بھرپور نمایندگی دی ہے اور 12 اہم ترین عہدوں پر کراچی ہی کے لوگوں کا تقرر کیا گیا ہے۔
فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ کراچی کے فنڈز کا استعمال ٹھیک نہیں۔ جس کے پیش نظر ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی سربراہی گورنر سندھ اور وفاق کے فنڈز کی نگرانی کمشنر کراچی کریں گے۔
مزید پڑھیں:- - -  -پاکستانی موبائل صارفین کی بڑی پریشانی ختم

شیئر: