Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

” دی نٹ کریکر اینڈ دی فور ریمز “کی جھلکیاں

والٹ ڈزنی پکچرز کی نئی لائیو ایکشن فینٹیسی فلم” دی نٹ کریکر اینڈ دی فور ریمز “کی نئی جھلکیاں جاری کرد ی گئیں ۔ہدایتکارلیسی ہال اسٹروم کی اس فلم کی کہانی کلارا نامی لڑکی کے گِرد گھومتی ہے جسے ایک جادوئی گڑیا انوکھی دنیا میں پہنچا دیتی ہے جہاں پریوں اور چڑیلوں جیسی مخلوق کی فوج سمیت جنجر پریڈ سے بنے بیلیٹ ڈانسرز اس کا استقبال کرتے ہیں ۔کلارا اس دنیا میں پھنس کر واپسی کا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کرتی ہے تاہم اس کوشش میں اس کا سامنا خطرناک جادوگرنی سے ہوتا ہے جو نہ صرف کلارا کو اپنے جادو کے زیرِ اثر لا کر قید کرنا چاہتی ہے بلکہ اس فینٹیسی دنیا کو بھی تباہ کرنا چاہتی ہے ۔جرمن ناول نگار کے مشہور فینٹیسی ناول سے ماخوذ اس فلم میں ہالی وڈ اداکار مورگن فری مین ،میکینزی فوئے ، کیرا نائیٹلی ،ہیلن میرن ، مرنڈا ہارٹ، رچرڈ گرانٹ، مسٹی کوپ لینڈ اور ایلی باربر سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو ں گے ۔فلم رواں سال 2نومبرکو سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی ۔
 

شیئر: