Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومتی فیصلوں سے آیندہ نسلیں مقروض ہوں گی‘ سراج الحق

کوئٹہ:  جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی اب تک کی کارکرگی مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پریشان ہیں، تاہم اگر 25 جولائی کے عام انتخابات شفاف ہوتے تو نتائج کچھ اور ہو سکتے تھے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک پریس بریفنگ کے دوران سراج الحق نے کہا کہ نئی حکومت کے بعد آنے والی تبدیلی یہ ہے کہ صرف قیمتیں ہی تبدیل ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں مہنگائی کا طوفان آ چکا ہے۔ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ صرف چہرے بدلنے سے نظام نہیں بدلتا۔ آئی ایم ایف کے پاس آنے سے ملک کی آیندہ نسل قرضے کے پہاڑوں تلے دب جائے گی۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ گیس بلوچستان سے نکلتی ہے لیکن 99 فیصد صوبہ اس بنیادی سہولت سے محروم ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -شاہد خاقان کی حکومت سے متعلق پیش گوئی

شیئر: