Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”نائن الیون “کا نام ”ایجنٹ انیلا ان دبئی“

 عاصم فلمز کے تحت بنائی جانیوالی فلم ”نائن الیون “ کا نام تبدیل کر دیا گیا۔ فلمساز و ہدایتکار و رائٹر قاسم پنہور کا کہنا ہے کہ فلم کے نام پر سنسر بورڈ نے اعتراض کیا تھاچنانچہ اس کا نام ”ایجنٹ انیلا ان دبئی “ رکھ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا یہ میری پہلی کاوش ہے جسکاپوسٹر جاری کردیا گیا ہے،ایک مہینے میں فلم کا ٹریلر بھی ریلیز کر دیاجائے گا ۔فلم میں پہلی بار ٹی وی اداکارہ ردا علی اصفہانی بطور ہیروئن کام کر رہی ہیں۔ دیگر کاسٹ میں غلام محی الدین، مصطفی قریشی، شفقت چیمہ، مسکان نذیر، سلمان سعید، یسریٰ زیب خان، اسلم شیخ، منظور مراد اور عارف بھایا شامل ہیں جبکہ میرے بیٹے عاصم پنہور نے بطور چائلڈ ایکٹر اس میں کام کیا ہے۔ فلم کے لئے ہندوستانی گلوکارہ نیہا کاکڑ نے گیت گائے ہیں۔اس کی نمائش مارچ 2019 میں کی جائے گی۔
 

شیئر: