Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواجہ آصف کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات

  لاہور... نیب نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ خواجہ آصف، ان کی اہلیہ، بیٹے اور 3 بیٹیوں کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں تحقیقات کی جا رہی ہے۔ نیب نے خواجہ آصف اور ان کی فیملی کو تمام بینک اکاونٹس، قرض اور رقوم کی اندرون و بیرون ملک منتقلی کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے نیب کی درخواست پر تمام بینکوں کو خواجہ آصف اور ان کے اہل خانہ کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات بھجوانے سے متعلق مراسلہ بھی جاری کر دیا ۔

شیئر: