Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی گاڑیوں کے لیے فائلر ہونے کی شرط عدالت میں چیلنج

اسلام آباد:  موٹر ڈیلرز کی جانب سے نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکیل ڈاکٹر بابر اعوان کی وساطت سے ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء میں ترمیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔ عدالت میں درخواست کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔
عدالت میں سماعت کے دوران وکیل بابر اعوان نے بتایا کہ ضمنی بجٹ میں انکم ٹیکس آرڈیننس 227 اے اور بی آئین سے متصادم ہے۔ نئی گاڑیوں کے لیے فائلر ہونے کی شرط لگانا غیر قانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی توقعات سے متصادم کوئی قانون نہیں بنایا جا سکتا۔
بعد ازاں عدالت نے سیکرٹری فنانس، چیئرمین ایف بی آر اور ڈی جی موٹر رجسٹریشن کو نوٹس جاری کردیے۔
مزید پڑھیں:- - -  -قاتل پہلے سے گھر میں چھپا تھا؟

شیئر: