Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالیاتی پیکیج پر پیش رفت‘ پاکستانی وفد چین پہنچ گیا

اسلام آباد:  پاکستان کے ساتھ مالیاتی پیکیج ے متعلق بات چیت میں پیش رفت سامنے ائی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے دورہ چین کے بعد پاکستانی وفد مالیاتی پیکیج سے متعلق معاملات طے کرنے کے لیے چین پہنچ گیا۔ سیکرٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کی زیر قیادت فالو اپ وفد چینی حکام سے مالیاتی پیکیج اور کرنسی سویپ معاہدے کے حجم سے متعلق بات چیت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق کرنسی سویپ کے تحت چین کی جانب سے 3 ارب ڈالر مالیت تک کی سہولت دی گئی ہے۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ چین کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی سہولت ٹائم باؤنڈ نہیں ہے۔  چین کے ساتھ پاکستان کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے پیکیج پر جامع بات ہوگی۔ علاوہ ازیں چین اور پاکستان کے درمیان بینکنگ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو ہوگی۔
بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک میں مزید بینک برانچز قائم کیے جانے کے حوالے سے بھی پیش رفت ہو سکتی ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے میں پاکستانی مصنوعات کے لیے ڈیوٹی و ٹیکسوں میں چھوٹ پر بات ہوگی۔  اس کے علاوہ سی پیک میں مزید سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی معاملات آگے بڑھائے جائیں گے ۔
مزید پڑھیں:- - - -کراچی، دھابیجی ٹرین مالی خسارے کا شکار؟

شیئر: