Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں 13نئے رہائشی سیکٹرز

مدینہ منورہ۔۔۔۔مدینہ منورہ میونسپلٹی نے اپنے یہاں 13نئے رہائشی سیکٹرز بسانے کی منظوری دیدی۔ یہ 2792پلاٹس پر مشتمل ہیں۔ 30مقامات ، اسکولوں، 27مساجد، 9پارکوں، 2ہیلتھ سینٹرز ،3سول سوسائٹی اور 7مختلف خدمات فراہم کرنے والے اداروں کیلئے مختص کردیئے گئے۔ میونسپلٹی کے اعلیٰ عہدیدار اکرم العلونی نے المدینہ اخبار کو بتایا کہ ان کا ادارہ منصوبہ بندی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ وزارت کے منظور کردہ سیکٹرز میں سے 5میں ترامیم کرکے مسائل کی گتھیاں سلجھائی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں:-  - --مسجد الحرام کے 6مؤذن بحال

شیئر: