Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری کا فرنٹ مین کون؟ اہم انکشاف

کراچی: پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور کے بعد سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا فرنٹ مین بھی منظر عام پر آ گیا۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق سندھ میں شکارپور کے رہائشی مشتاق مہر نے بحریہ ٹاﺅن کے زین ملک کے ساتھ ایک مشترکہ اکاﺅنٹ کھولا جس میں 8 ارب روپے سے زائد کی رقم منتقل ہوئی۔ اس اکاﺅنٹ سے پیسے مبینہ جعلی اکاﺅنٹس میں منتقل کئے گئے اور کچھ جعلی اکاﺅنٹس سے پیسے اس مشترکہ اکاﺅنٹ میں آئے۔ ویب سائٹ پر جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق مشتاق مہر کے شناختی کارڈ پر مستقل پتہ ضلع شکار پور کا ہے جبکہ موجودہ پتہ اسلام آباد میں مکان نمبر ایف 8، گلی نمبر 19 کا ہے ۔ حیران کن طور پر پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے شناختی کارڈ پر بھی یہی پتہ درج ہے ۔ رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر آصف علی زرداری کے گھر کا پتہ زرداری ہاﺅس، گلی نمبر 19، ایف ایٹ، اسلام آباد درج ہے ، یعنی مشتاق مہر اور آصف علی زرداری کا اسلام آباد کے گھر کا پتہ ایک ہی ہے ۔ شکار پور میں مشتاق مہر کے آبائی علاقے سے معلومات کروائی گئیں تو یہ پتہ چلا کہ مشتاق مہر 15 سال پہلے علاقہ چھوڑ چکا ہے اور یہ بھی کہا گیا کہ وہ آصف علی زرداری کے پاس ملازمت کرتے ہیں۔ تحقیقات کے مطابق گاﺅں میں مشتاق مہر کا کوئی گھر ہے اور نہ ان کی کوئی جائیداد ۔
 
 

شیئر: