Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی: چھینی گئی کار میں بم دھماکا

کراچی: شہر قائد میں ڈیفنس کے علاقے میں خالی پلاٹ میں کھڑی کار دھماکے کے نتیجے میں مکمل تباہ ہو گئی تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکے کے بعد کار میں آگ لگ گئی اور گاڑی مکمل جل کر تباہ ہوگئی۔ دھماکے کی زور دار آواز سے قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ واقعہ کے بعد پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے میں کامیابی حاصل کی۔ علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی آئیں جبکہ 2 موٹرسائیکلوں پر سوار افراد کو جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس کے مطابق جس گاڑی کو دھماکے کے لیے استعمال کیا گیا وہ گزشتہ روز شام 6 بجے جمشید کوارٹرز کے علاقے سے چھینی گئی تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ دیسی ساختہ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا تھا۔ ڈی آئی جی ساﺅتھ کے مطابق دھماکا دیسی ساختہ وی بی آئی ای ڈی سے کیا گیا۔ مواد کو سلنڈر میں بھری گیس سے جوڑاگیا تھا اور 6 میٹر لمبی ڈیٹونیٹنگ کورڈ استعمال کی گئی جبکہ پورا بم نہیں پھٹ سکا تاہم واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔
 
 
 

شیئر: