Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی خصوصی نمائندہ پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: افغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے پاکستان پہنچ گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق زلمے خلیل زاد غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی کے راستے سے اسلام آباد پہنچے۔ ذرائع کے مطابق امریکی نمائندے کے دورہ پاکستان کے دوران اعلیٰ سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ تفصیلات کے مطابق زلمے خلیل زاد طالبان سے امریکی مذاکرات پر سیاسی و عسکری قیادت کو اعتماد میں لینے سمیت افغانستان کی تازہ صورت حال پر بات چیت کریں گے۔ واضح رہے کہ زلمے خلیل زاد گزشتہ 2 ماہ کے دوران دوسری مرتبہ پاکستان پہنچے ہیں۔ امریکی خصوصی نمایندہ برائے افغانستان کا حالیہ دورہ گزشتہ ماہ طے تھا تاہم چند وجوہ کی بنا پر ملتوی رکدیا گیا تھا۔ زلمے خلیل زاد پاکستان سمیت 8 ممالک کا دورہ کررہے ہیں۔ اس کے دوران وہ افغانستان، روس، ازبکستان، ترکمانستان، بیلجیئم، متحدہ عرب امارات اور قطر جائیں گے ۔
 
 

شیئر: