Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زمین پر قبضہ: خورشید شاہ سمیت 46 افراد کو سپریم کورٹ کا نوٹس

اسلام آباد: سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو عالت عظمیٰ کی جانب سے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سندھ میں ہندو برادری کی زمین پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ لاڑکانہ میں ہندو برادری کی اراضی پر قبضے کی رپورٹ تیار ہے۔ جس میں واضح تحریر ہے کہ ہندو برادری کی زمین پر قبضہ ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جن لوگوں نے قبضہ کیا ہے ان کو نوٹس جاری کرنا پڑے گا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ انہوں نے کسی کی زمین پر قبضہ نہیں کر رکھا۔ آپ کہتے ہیں خورشید شاہ نے ہندوﺅں کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے ۔ رمیش کمار نے کہا کہ خورشید شاہ کے قبضے کی تحریری شکایت سائل کی جانب سے دی گئی ہے اور سابق کمشنر سکھر نے بھی ہندو برادری کی زمین پر قبضے کی تصدیق کی ہے۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے لاڑکانہ ڈویژن میں ہندو برادری کی زمین پر قبضہ کرنے والے 46 ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔
 

شیئر: