Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلی بوائے ریلیز سے قبل ہی فیسٹیول میں

بالی وڈ کی نئی فلم گلی بوائے کو ریلیز ہونے میں مزید وقت درکار ہے تاہم فلم کو ریلیز سے قبل ہی فیسٹیول میں پیش کرنےکا فیصلہ کیاگیاہے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم گلی بوائے برلن میں ہونےوالے ایک  انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دکھائی جائےگی۔ فلم فیسٹیول اگلےماہ منعقد ہوگا جہاں ہندوستانی فلم سمیت آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس، ترکی اورجرمنی و دیگر ممالک کی فلمیں نمائش کا حصہ بنیں گی۔

 

شیئر: