Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا نیب سے ”کلیئر“ ہونے کا دعویٰ

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان اچکزئی نیب کی جانب سے کلیئر ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مالم جبہ زمین کی لیز سے متعلق کیس میں نیب نے وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان اور سینئر صوبائی وزیر عاطف خان کو آج پیش ہونے کا حکم دیا تھا جس پر وزیر اعلیٰ نیب میں پیش ہوئے جبکہ سینئر وزیر پیش نہیں ہوئے۔ اس موقع پر نیب حکام نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا سے کیس سے متعلق تفتیش کی۔ پیشی کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان نے بتایا کہ مالم جبہ زمین کی لیز کے سلسلے میں کسی بھی دستاویز پر میرے دستخط نہیں ہیں جبکہ اراضی کی لیز کا بھی مجھے کوئی علم نہیں تھا بلکہ میری وزارت تبدیل ہو گئی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیب آفس میں یہ میری پہلی ار آخری پیشی تھی، نیب کی جانب سے مجھے کلین چٹ دے دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی ائی کے گزشتہ صوبائی دور حکومت میں مالم جبہ کی 275 ایکڑ سرکاری زمین 33 سال کی لیز پر دی گئی تھی جس میں بے قاعدگیوں اور اقربا پروری کی شکایات سامنے آئی تھی اور نیب اس پر تحقیقات کررہا ہے۔

                          

شیئر: