Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی آئی اے کے 20 ایئرہوسٹسز جعلی ڈگری کے حامل

کراچی: قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے پائلٹوں کے بعد اب ایئرہوسٹسز (فضائی میزبانوں کی ڈگریاں بھی جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے 20 فضائی میزبانوں کی میٹرک کی سند متعلقہ تعلیمی بورڈ کو تصدیق کے لیے بھجوائی تھی جسے بورڈز نے جعلی قرار دے دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جعلی اسناد پر ملازمت کرنے والے 20 فضائی میزبانوں میں ایئرہوسٹسز اور اسٹیورڈز شامل ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں متعلقہ فضائی میزبانوں کو ملازمت سے فوری معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں دی گئی ہدایت کی روشنی میں قومی ایئر لائن نے جعلی تعلیمی اسناد کے حامل فضائی میزبانوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ پی آئی اے میں اس سے پہلے بھی درجنوں فضائی میزبانوں سمیت پائلٹوں کے خلاف جعلی تعلیمی اسناد کے الزام میں کارروائی کی جاچکی ہے ۔

                                                     

شیئر: