Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ کا سوشل میڈیا فعال کرنے کا فیصلہ‘ سربراہ کون؟

لاہور:  ن لیگ کی ایم پی اے عظمیٰ بخاری کو پارٹی کے سوشل میڈیا کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے پارٹی قائد میاں نواز شریف کی گزشتہ روز نیب عدالت کی جانب سے سزا اور گرفتاری کے بعد غیر فعال سوشل میڈیا کو دوبارہ موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پارٹی نے متحرک رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کو یہ ذمے داری سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عظمیٰ بخاری کو موجودہ صورتحال خصوصاً نواز شریف کی دوبارہ گرفتاری کے بعد پارٹی بیانیے کو سوشل میڈیا پر موثر انداز میں پیش کرنے کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔  عظمٰی بخاری جلد ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کا انتخاب کریں گی۔
 

شیئر: