پنجاب: بغیر ہیلمٹ فروخت کرنے والے یپٹرول پمپس سیل کرنے کا حکم

لاہور:  عدالت عالیہ نے ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول فروخت کرنے والے پمپس کو سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس علی اکبر قریشی نے کہا کہ صوبے بھر میں بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول فراہم نہ کیا جائے۔ اس سلسلے میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹریفک پولیس کی جانب سے لاہور میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کے بعد راولپنڈی، کوئٹہ،لوئر دیر اور کراچی میں بھی بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم کرنے پر پابندی عائد کی جاچکی ہے ۔

شیئر: