Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری اور بلاول سمیت 172 بڑے نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد:  حکومت کی جانب سے جعلی اکاؤنٹ کیس میں ملوث 172 افراد کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری، ان کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری اور بہن فریال تالپور کے علاوہ سابق و موجودہ وزرائے اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور مراد علی شاہ کے نام بھی شامل ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث 172 افراد کی فہرست جاری کی ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کی جانب سے جاری کی گئی لسٹ میں سابق صدر آصف زرداری، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور، ملک ریاض حسین لوائی، امتیاز شیخ، قائم علی شاہ، مراد علی شاہ، مکیش کمار چاولہ، سہیل انور سیال، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر، علی کمال مجید، انور ماجد خواجہ، احسن رضا درانی، قائمقام چیئرمین ایس ای سی پی طاہر محمود سمیت کل 172 افراد کے نام شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

شیئر: