Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قادر خان دماغی بیماری میں مبتلا

ممبئی۔۔۔ بالی وڈ میں اپنے وقت کے نامور اداکار اور ڈائیلاگ رائٹر اور مصنف 81سالہ قادر خان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ہے۔ انکے بیٹے نے میڈیا کو بتایا کہ والد دماغ کی ایک سنگین بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ دماغ نے کام کرنا بند کردیا ہے۔ وہ گزشتہ 3دن سے کینیڈا کےاسپتال میں زیر علاج ہیں۔ خبروں کے مطابق انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔وہ کینیڈا میں اپنے بیٹے سرفراز خان اور بہو کے ہمراہ مقیم ہیں۔ واضح رہے کہ اداکار قادر خان نے 300سے زائد فلموں میں بہترین اداکاری کی اور ڈائیلاگ بھی لکھے۔ ان کے لکھے ڈائیلاگ آج بھی نصیحت آموز اور موثر ہیں۔گزشتہ کچھ عرصے سے انہوں نے فلمی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا۔
 

شیئر: