Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گائیکی کےلئے برسوں کی ریاضت درکار ہے،عدیل برکی

معروف گلوکار عدیل برکی نے کہا ہے کہ گائیکی ایک مشکل فن ہے جسے سیکھنے کےلئے برسوں کی ریاضت درکار ہے۔میں نے نامور اساتذہ سے باقاعدہ موسیقی کی تربیت حاصل کی۔ میںنے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ لوگوں کے سامنے ایسا میوزک پیش کروں۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی میں اس درجے پر نہیں پہنچا کہ میں کسی کو موسیقی کی تربیت دے سکوں۔ جب مجھے احساس ہو جائے گا کہ میں نئے گلوکاروں کےلئے کچھ کر سکتا ہوں تو لازمی طور پر اس پر بھی کام شروع کروں گا۔ہو سکتا ہے کہ مستقبل میں نوجوان گلوکاروںکےلئے میوزیکل اکیڈمی بناﺅں ۔
 
 

شیئر: