Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کیجانب سے امدادی کام میں رکاوٹ جاری ہے، جنرل المالکی

ریاض۔۔۔ عرب اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ایران نواز حوثی باغیوں نے الحدیدہ بندرگاہ سے صنعاجانے والے امدادی قافلے کو گزرنے کی اجازت نہیں دی ۔ امدادی قافلہ اقوام متحدہ کی منظور شدہ تنظیم کی جانب سے صنعاءمیں موجود افراد کےلئے بھیجا جارہا تھا جس پر 32 ٹن آٹا تھا ۔ جنرل المالکی نے مزید کہا کہ اتحادی فورسز کی جانب سے امدادی قافلوں کی روانگی کےلئے اجازت نامے بھی جاری کئے گئے تھے جبکہ انہیں تمام سہولتیں بھی فراہم کر دی گئی تھیں تاکہ وہ قافلے امدادی اشیاءکی کھیپ کو صنعا میں متاثرین تک پہنچا سکیں ۔ جنرل المالکی نے مزید کہا کہ یمنی قومی حکومت کی جانب سے امدادی قافلوں کو گزرنے کےلئے تمام انتظاما ت بھی مکمل کر لئے گئے تھے مگر ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے حدیدہ کی بندرگاہ سے ان قافلوں کو روانہ ہونے نہ دیا جس سے انسانی ہمدردی کے بنیادوں پر کیاجانے والا امدادی کام متاثر ہو رہا ہے ۔ 

شیئر: