قادر خان میرے والد جیسے تھے، گووندا

بالی وڈ اداکار قادر خان کے انتقال پر جہاں پوری انڈسٹری سوگ میں مبتلا ہے وہیں مشہور اداکار گووندا نے اپنے ٹویٹر پر قادر خان کو انتہائی محترم اور بہترین الفاظ میںخراج عقیدت پیش کیاہے ۔گووندا نے لکھا ہے کہ قادر خان صرف ان کے استاد نہیں بلکہ ان کیلئے والد جیسے تھے ۔گووندا نے قادر خان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ قادر خان اور گووندا متعدد فلموں میں ساتھ کام کرچکے تھے جس میں دولہے راجا، آنکھیں، قلی نمبر 1، ساجن چلے سسرال اور حسینہ مان جائیگی شامل ہیں ۔ یہ 90ءکی دہائی کی مشہور فلمیں ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں