Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’پشاور میں سندھ حکومت گرانے کی باتیں‘‘

پشاور:  صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے سندھ حکومت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اسے کوئی گرائے گا نہیں ، وہ خود گرنے والی ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں ذرائع ابلاغ کے نمایندوں سے بات کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کو کوئی این آر او نہیںدیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی اپنے وزیر اعلیٰ سندھ کو خود تبدیل کردے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراطلاعات خیبرپختون خوا نے مزید کہا کہ سندھ میں ہونے والی بدعنوانیوں پر لوگ مایوس ہیں جبکہ این آر او کے حصول کے لیے حزب اختلاف حکومت پر مختلف طرح سے دباؤ ڈال رہی ہے۔ اپوزیشن چاہتی ہے کہ حکومت ان کے خلاف کارروائی نہ کرے تاہم ہم حزب اختلاف کا پریشر نہیں مانتے، احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ شوکت یوسف زئی نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف نے ملک کو 30ہزار ارب روپے کا مقروض کیا۔ بلدیاتی نظام کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبے کے لیے نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ تیار ہے ، ضلع کونسل کو ختم کرنے کی تجویز ہے جبکہ اختیارات گاؤں اور تحصیل کی سطح پر منتقل کر رہے ہیں

شیئر: