Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی سے ایک اور فریٹ ٹرین کا افتتاح‘ تاجر خوش

کراچی:  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کراچی سے ایک اور فریٹ ٹرین کا افتتاح کردیا۔ ذرائع کے مطابق کینٹ اسٹیشن سے نئی فریٹ ٹرین کا افتتاح کیا گیا ہے جو کہ کنٹینر فریٹ ٹرین کہلائے گی۔ نجی شعبے اور ریلوے کی مشترکہ شراکت داری سے شروع کی گئی فریٹ ٹرین 25 بوگیوں پر مشتمل ہے جس میں 1250 ٹن کارگو لے جانے کی صلاحیت موجود ہوگی۔
ذرائع کے مطابق نئی فریٹ ٹرین ایک ٹرپ میں 50 کنٹینرز کی ترسیل کرے گی۔ مال گاڑی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت لاہور تک چلے گی جس کے چلنے سے ریلوے کی آمدنی میں اضافے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے تاجر برادری کا کہنا ہے کہ وہ محکمہ ریلوے کے اقدام سے خوش ہیں جس کے نتیجے میں ان کے سامان کی محفوظ اور بروقت ترسیل ممکن ہوگی جبکہ یہ دیگر ذرائع کی نسبت انہیں مالی فائدہ بھی پہنچائے گا۔

شیئر: