Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی اور سعودی تاجروں کو فنڈ فراہم کرنے کیلئے خصوصی بینک قائم کرنے کا فیصلہ

ریاض۔۔۔ فروغ سعودی برآمدات ادارے نے اعلان کیا ہے کہ سعودی برآمد کنندگان اور غیر ملکی درآمد کنندگان کو فنڈ فراہم کرنے کیلئے 30 ارب ریال کے سرمائے سے خصوصی بینک قائم کیا جائے گا۔ یہ برآمدات کی فنڈنگ کی دنیا میں عالمی معیار کا ہوگا۔ یہ درآمدات و برآمدات کے شعبے کو فراہم کی جانے والی مالی خدمات کی خلیج پُر کرے گا۔ جلد ہی کام شروع کردے گا۔ یہ اعلان ادارے کے سیکریٹری جنرل صالح السلمی نے سعودی برآمد کنندگان سے کھلے مکالمے کے دوران کیا۔ مکالمے کا اہتمام ریاض ایوان تجارت نے کیا تھا۔ انہوں نے اس موقع پر سعودی مصنوعات برآمد کرنے والوں کیلئے متعدد سہولتوں پر بھی روشنی ڈالی ۔ انہیں یہ بھی بتایا کہ مختلف منڈیوں میں ان کیلئے کیا کچھ امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں 32 منصوبوں پر عملدرآمد کی تیاریاں چل رہی ہیں۔ فروغ برآمدات کے ادارے نے بینک کے قیام ، برآمدات کا ماحول بہتر بنانے ، سعودی برآمداتی اداروں کی استعداد بڑھانے اور سعودی تاجروں کو برآمدات کے مواقع مہیا کرنے اور ان کی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے 4 اہم منصوبے تیار کئے ہیں۔ السلمی نے بتایا کہ 2020 ءسعودی برآمدات کیلئے روشن مستقبل کی علامت بنے گا۔ آئندہ مرحلے میں تیل کے ماسوا برآمدات کے فروغ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ریاض ایوان تجارت کے ماتحت صنعتی توانائی اور معدنیاتی کمیٹی کے چیئرمین اسامہ الزامل نے کہا کہ آئندہ مرحلے میں فروغ برآمدات ادارہ کا کردار بے حد اہم ہوگا۔ 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں