Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی اور اصلی المطلق ایک دوسرے کے روبرو

ریاض۔۔۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر شیخ عبداللہ المطلق کی نقل اتارنے والے کی وڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چند لوگ ایک مجلس میں جمع ہیں۔ ان میں سے ایک نے کھڑے ہوکر پہلے سعودی سربرآوردہ علماءبورڈ کے رکن شیخ عبداللہ المطلق کی نقل کی، پھر اس نے سعودی عرب کے مفتی اعلیٰ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کی نقل کی ۔ یہ دیکھ کر المطلق نے کہا کہ میرے اور مفتی اعلیٰ کے سوا کسی نے بھی شیخ المنیع کی نقل نہیں کی۔وہ جعلی المطلق کو دیکھ کر مسکرانے لگے۔ نقل کرنے والے نے شیخ المطلق کی ہو بہو نقل کی تھی۔
 

شیئر: