Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلمیں وہی مقبول ہوتی ہیں جو تہذیب کے دائرے میں ہوں، ظفراقبال

     پاکستانی نژاد امریکی گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں فلم انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ بہت سی فلمیں ایسی آئی ہیں جن سے پاکستانی سینما کی شان بڑھی ہے۔پاکستانی فلمساز اپنی ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے فلمیں بنائیں کیو نکہ وہی فلمیں زیادہ مقبول ہوتی ہیں جوتہذیب کے دائرے میں ہوں اور معاشرے پر برا اثربھی نہ ڈالیں۔ایک انٹرویو میں گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے کہاکہ فلم انڈسٹری کی کامیابی میں صرف مصنفین کا ہی نہیں بلکہ کئی عناصر کا اہم رول ہوتاہے۔خاص طور پر ہمارے اداکاروں اور گلوکاروں کا کردار اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی فلمیں صرف اس لئے بھی ہٹ ہو جاتی ہیں کہ ان کے اداکار اپنی کارکردگی اور گلوکار اپنی آواز سے ان میں جان ڈال دیتے ہیں۔ماضی میں مار دھاڑ والی فلموں کے رحجان نے فلم انڈسٹری کو خاصا نقصان پہنچایا ۔ ہماری نوجوان نسل تو ایسی فلموں کو زیادہ پسند نہیں کرتی اور بڑے بھی ان فلموں کے لئے سنیما جانے کے روادار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی فلمیں ، ہندوستان یا مغربی فلموں کا روپ دھارنے لگیں یا مقبولیت پانے کیلئے اپنی ثقافت کو پیچھے چھوڑنے لگیں تو پھر سے زوال کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ ایک معزز فیملی کبھی ایسی فلمیں دیکھنے کی روادار نہیں ہوتی اور اپنے بچوں کو بھی روکتی ہے۔اگر ایسا ہوا تو سنیما پھر سے ویران ہونا شروع ہو جائیں گے۔

 

شیئر: