Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا جھانسی کی رانی میری چاچی ہیں ، کنگنا

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک بار پھر اپنی حال ہی میں ریلیز کی گئی فلم ”مانیکارنیکا: دی کوئین آف جھانسی“ کو بالی وڈ شخصیات کی جانب سے پروموٹ نہ کرنے پر غصے کا اظہار کیا۔ ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنگنا نے کہا کہ میں بالی وڈ کی ایک ایک شخصیت کو بے نقاب کرکے ان کی اصلیت سامنے لاﺅں گی۔ میری فلم کی تشہیر سے مجھے کیا فائدہ ملے گا؟ میں 31 سالہ فلم ساز ہوں جسے 3 نیشنل ایوارڈز مل چکے ہیں۔ یہ لوگ مجھے کیا پروموٹ کریں گے، یہ خود کو پروموٹ کرلیں توبڑی بات ہے لیکن جو رانی آف جھانسی ہیں وہ کیا میری چاچی ہیں؟ وہ آپ کی بھی اتنی ہی ہیں جتنی میری ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ کچھ لوگوں نے میرے خلاف گینگ بنایا ہواہے کہ میں نے اقرباپروری کےخلاف آواز کیوںاٹھائی۔ ان لوگوں کو شرم نہیں آتی ، یہ میرے پیچھے پڑے ہیں۔ مجھے تو ان لوگوں کے ساتھ کام ہی نہیں کرنا اور یہ بات میں ان کے منہ پر کہہ چکی ہوں۔کنگنا کے مطابق ایک بات تو پکی ہوگئی ہے کہ ابھی تک میں ان لوگوں کے خلاف چھوٹے چھوٹے بیانات دیتی تھی لیکن اب میں ان کے پیچھے پڑ جاو¿ں گی، ان کی ایسی کی تیسی کردوں گی۔ ان سب کو بے نقاب کروں گی۔ میرے خلاف گینگ بنا کر ان لوگوں نے مصیبت کو خود دعوت دی ہے۔فلم کوئین آف جھانسی کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ میں نے اس فلم کی ہدایت کاری میں ایک پیسہ نہیں لیا، اپنا ایک سال دیا۔ دو فلمیں چھوڑیں جن کا بجٹ ہی 20 کروڑ روپے سے اوپر تھا۔
 

شیئر: