Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

70ممالک نے ایران کو مشرق وسطیٰ کی بدامنی کا ذمہ دار ٹھہرادیا

ریاض ۔۔۔ مشرق وسطیٰ میں امن و امان سے متعلق 2روزہ بین الاقوامی وارسا کانفرنس میں شریک 70ممالک نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو متزلزل کرنے کا ذمہ دار ایران ہے۔ ان ممالک نے مشرق وسطیٰ میں ایران کی جارحانہ سرگرمیوں کی مذمت بھی کی۔ کانفرنس میں سعودی عرب کی نمائندگی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کی۔ انہوںنے اس موقع پر مسئلہ فلسطین سے متعلق سعودی موقف کا اعادہ بھی کیا۔ کانفرنس کے شرکاءنے مشرق وسطیٰ اور دنیا بھر میں امن و امان کے لئے ایرانی نظام کے خطرات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ 40برس بعد ایران کے حکمراں انقلابی صورتحال برقرار رکھ کر دنیا بھر کے ممالک میں غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں پر عمل پیرا ہے۔ مختلف ممالک میں ملیشیائیں قائم کرکے بدامنی پھیلا رہے ہیں۔ شیعہ اقلیتوں کو مختلف ممالک میں استعمال کیا جارہا ہے۔ افغانستان، پاکستان اور عراق سے شیعہ فرقے کے لوگوں کو شام کی کشمکش میں شامل کررہے ہیں۔ شرکاءنے ایران کے بیلسٹک میزائل اور ایٹمی پروگرام کو بھی خطے اور دنیا بھر کے لئے پرخطر قرار دیا۔

شیئر: