Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نصف ٹن وزنی مصری کو کرین کی مدد سے گھر سے ہسپتال  منتقل کیا گیا

گورنر قاہرہ ابو زید کو ہسپتال منتقل کرنے کے آپریشن کی براہ راست نگرانی کرتے رہے۔ فوٹوعاجل ویب سائیٹ
دنیا بھر میں مٹاپے کی شرح بڑھتی جارہی ہے  ایسا لگتا ہے کہ مصر میں اس کی شرح کچھ زیادہ ہی بڑھ گئی ہے۔ ایک مصری کا وزن دیکھتے ہی دیکھتے نصف ٹن سے زیادہ ہوگیا۔
علاج کے لیے ہسپتال جانا چاہتا تھا مگر بستر سے اٹھنا تک محال تھا۔ اس نے قاہرہ کے حکام سے خود کو گھر سے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست کی۔
عاجل ویب سائیٹ نے  اخبار الیوم السابع کے حوالے سے بتایا کہ قاہرہ کے مضافاتی محلے حلوان میں سکونت پذیر مصری شہری محمود ماضی ابو زید نے مقامی حکام سے خود کو ہسپتال منتقل کرنے کے لئے مدد طلب کی۔ ابو زید کی عمر 35 برس ہے اور اسکا وزن 500کلو گرام کے لگ بھگ ہے۔

ابو زید کی عمر 35 برس ہے اور اسکا وزن 500کلو گرام کے لگ بھگ ہے۔ فوٹو بشکریہ عاجل ویب سائیٹ

قاہرہ کے گورنر میجر جنرل خالد عبدالعال نے شہری دفاع کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ ابو زید کو اس کے گھر سے ہسپتال منتقل کردیں۔ شہری دفاع کے اہلکاروں کےلیے یہ کام ایک چیلنج بن گیا۔ انہیں ابو زید کے مکان میں بالکونی کی دیوار ہٹانی پڑی اور کرین کی مدد سے اسے گھر سے نکال کر ایمبولینس میں منتقل کیا گیا۔  ابوزید کو شبرا جنرل ہسپتال لےجایا گیا۔

گورنر قاہرہ اس سارے آپریشن کی براہ راست نگرانی کرتے رہے۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ابو زید کے ساتھ خصوصی معاملہ کیا جائے۔

شیئر: