Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن : اسلحہ گودام میں دھماکہ، متعدد ہلاک وزخمی

اسلحہ گودام الحدیدہ شہر کے وسط میں واقع ہے۔ الحدیدہ پر حوثیوں کا راج ہے۔ 
الحدیدہ شہر کے مقامی حکام نے بتایا ہے کہ حوثی باغیوں کے اسلحہ گودام میں پیر کو بڑا دھماکہ ہوا ہے۔اسلحہ گودام سے دھماکہ خیز اشیاءتیار کرنے والی فیکٹری بھی جڑی ہوئی تھی۔ دھماکے سے متعدد شہری ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ مکانات کو نقصان پہنچا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق عینی شاہدین کا کہناہے کہ اسلحہ کا گودام الحدیدہ شہر کے شمالی محلے الزعفران کے وسط میں جیزان اسٹریٹ پر واقع ہے۔ الحدیدہ یمن کا مغربی شہر ہے۔ اس پر حوثیوں کا راج ہے۔ 
 زور دار دھماکے کی آواز کے بعداسلحہ گودام میں آگ لگ گئی۔ یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے۔گودام میں موجود گولے پھٹ کر محلے کے مختلف مکانات پر جاگرے۔ شہری بڑی تعداد میں زخمی ہوئے۔ آس پاس کے مکانات کو زبردست نقصان پہنچا۔

گودام میں موجود گولے پھٹ کر  مختلف مکانات پر جاگرے۔

مقامی باشندوں کے مطابق دھماکوں کا سلسلہ ایک گھنٹے سے زیادہ جاری رہا۔ جس جگہ دھماکا ہوا شروع میں پلاسٹک فیکٹری کا گودام تھا حالیہ برسوں کے دوران حوثیوں نے اسے اسلحہ کے گودام اور دھماکہ خیز اشیاءکی فیکٹری میں تبدیل کردیا تھا۔
ابھی تک ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہوسکی۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ کئی گھروں میں گولے جاکر گرے جس سے غیر معمولی نقصان ہوا۔ دھماکوں کی آواز سن کر پورے شہر میں خوف وہراس پھیل گیا۔
دوسری جانب یمن کے طبی ذرائع کا کہناہے کہ صعدہ کی جھڑپوں میں دسیوں حوثی ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں ان کے اہم کمانڈر شامل ہیں۔یمن کے وسطی علاقے ذمار کے اسپتالوں میں زخمی زیر علاج ہیں۔
 صعدہ حوثیوں کا سب سے بڑا اڈہ ہے۔ یہ یمن کے شمال بعید میں واقع ہے۔یہاں یمن کی سرکاری افواج عرب اتحاد کے تعاون سے حوثیوں کے خلاف متعدد محاذ کھولے ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہناہے کہ ہلاک شدگان میں حوثیوں کا اہم کمانڈر قیس الھمدانی ، مصطفی زبن اللہ الشبیبی، محمد نجیب الحاذق ، ابو شاھر السماوی، لطف عبداللہ الخلقی شامل ہیں۔
ہ حوثیوں کے دیگر اہم افراد بھی مارے گئے ہیں۔ ذمار میں سکونت پذیر قبائل نے حوثیوں کو مزید جنگجو فراہم کرنے سے انکار کردیا ۔ اب وہ اپنے اہم لیڈروں کو محاذ پر بھیجنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
یمن کی سرکاری افواج، عرب اتحاد کے تعاون سے صعدہ صوبے کے متعدد اضلاع میں جنگ کے 8سے زیادہ محاذ حوثیوں کے خلاف کھولے ہوئے ہیں۔

شیئر: