Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی سی سی سکیورٹی انتظامات سے مطمئن

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا ہے
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ سیریز کے لیے سکیورٹی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سابق آسٹریلین کرکٹر ڈیوڈ بون کو میچ ریفری مقرر کردیا ہے۔ 
تمام میچز کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گیے ہیں اور سری لنکن کرکٹ بورڈ کے بعد آئی سی سی نے بھی پاکستان میں سکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ 
 آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل علیم ڈار کے ہمراہ انگلینڈ کے مائیکل گف اور آئی سی سی میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنے والے جول ولسن امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
آئی سی سی انٹرنیشنل پینل میں شامل احسن رضا، شوزب رضا اور آصف یعقوب بھی سیریز میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

سیریز میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون کو میچ ریفری مقرر کیا ہے۔ فائل فوٹو اے ایف پی

پہلے ون ڈے میں جول ولسن اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز مقررکئے گئے ہیں جبکہ مائیکل گف تھرڈ امپائر اور راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے۔
دوسرے ایک روزہ میچ میں مائیکل گف اور شوزب رضا آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ جول ولسن تھرڈ امپائر اور احسن رضا فورتھ امپائر مقرر ہوئے ہیں۔
تیسرے ون ڈے کے لیے جول ولسن اور علیم ڈار آن فیلڈ امپائرز مقررہوئے ہیں جبکہ مائیکل گف تھرڈ امپائر اور آصف یعقوب فورتھ امپائر تعینات کیے گیے ہیں۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز مقرر ہوئے ہیں جبکہ شوزب رضا تھرڈ امپائر اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز مقررہوئے جبکہ احسن رضا تھرڈ امپائر اور شوزب رضا فورتھ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں علیم ڈار اور شوزب رضا آن فیلڈ امپائرز تعینات کیے گیے ہیں، آصف یعقوب تھرڈ امپائر اور طارق رشید فورتھ امپائر مقرر ہوئے ہیں۔

سری لنکن بورڈ کے بعد آئی سی سی نے بھی پاکستان میں سکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

پاک سری لنکا سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع

 پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز 27 ستمبر سے کراچی میں شروع ہو گی۔
27 ستمبر کو پہلا، 29 کو دوسرا جبکہ 2 اکتوبر کو تیسرا ون ڈے میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچ 5، 7 اور 9 اکتوبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز کے ٹکٹوں کی فروخت سنیچر سے شروع ہو گئی ہے۔ کوریئر سروس کی مخصوص شاخوں پر بھی ٹکٹ دستیاب ہیں۔

شیئر: