Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’رام جی کے بال دیکھو، چھاتی کا کمال دیکھو‘

رنویر سنگھ اور دپیکا پادوکون  ایک دوسرے کی پوسٹوں پر ہلکے پھلکے تبصرے کرتے رہتے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی
بالی وڈ اداکار دپیاکا پادوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ کی انسٹا گرام پر گفتگو سے صارفین ہمیشہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔ دونوں میاں بیوی کے درمیان سوشل میڈیا پر نوک جھونک اور ایک دوسرے کی تصاویر پر دلچسب تبصرے انسٹا گرام صارفین کو محظوظ کرتے ہیں۔
اتوار کو دپیکا پادوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ نے ایک بار پھر انسٹا گرام صارفین کی تفریح کا بھرپور سامان کیا۔
رنویر سنگھ سنیچر کو ایلی بیوٹی ایوارڈز کی تقریب میں شریک ہوئے اور اس کے بعد انہوں نے اس تقریب کی کئی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

ارجن کپور نے رنویر کی تصویر پر تبصرہ کیا ’رام جی کے بال دیکھو! چھاتی کا کمال دیکھو۔‘ فوٹو اے ایف پی

دپیکا اور ارجن کپور نے رنویر سنگھ کی تصاویر پر ان کی ٹرولنگ کی۔
ان تصاویر میں رنویر سنگھ سیاہ سوٹ میں ملبوس ہیں اور انہوں نے پرنٹڈ شرٹ اور بڑا سیاہ ہیٹ بھی پہن رکھا ہے۔
ان تصاویر میں رنویر سنگھ کی ننگی چھاتی نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی اور دپیکا سے بھی رہا نہیں گیا اور انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں رنویر سنگھ کو ٹرول کیا۔
ان میں سے ایک تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے دپیکا نے لکھا کہ ’کیا آپ کو میرے برونزر کی بوتل اپنی چھاتی پر خالی کرنے سے پہلے مجھ سے پوچھنا نہیں چاہیے تھا؟‘
 
نہ صرف دپیکا بلکہ رنویر کے قریبی دوست ارجن کپور نے بھی ان کی چھاتی والی تصویر پر تبصرہ کیا۔ ارجن نے لکھا ’رام جی کے بال دیکھو! چھاتی کا کمال دیکھو۔‘
خیال رہے رنویر سنگھ اور دپیکا پادوکون  تسلسل کے ساتھ ایک دوسرے کی پوسٹوں پر ہلکے پھلکے اور مزاحیہ تبصرے کرتے رہتے ہیں۔
چند دن پہلے دپیکا نے جب اپنے سکول کی رپورٹ کارڈ کی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کیں تو رنویر سنگھ نے کوئی لمحہ ضائع کیے بغیر ان کو دیکھا اور ان پر اپنے انداز میں تبصرہ کیا۔

 رنویر سنگھ ان دنوں کبیر خان کے سپورٹ ڈرامہ ’83’ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ فوٹو اے ایف پی

دپیکا پادوکون کی جانب سے شیئر کیے جانے والے رپورٹ کارڈ میں ان کی ٹیچر نے لکھا تھا کہ ’دپیکا کلاس میں بہت بولتی ہیں۔‘
ایک اور رپورٹ پر ایک دوسرے ٹیچر نے لکھا تھا کہ ’دپیکا کو ہدایات پر عمل کرنا سیکھنا چاہیے۔‘ رنویر سنگھ نے ایموجیز کے ساتھ تبصرہ کیا، ’ٹربل میکر۔‘
دوسری جانب رنویر سنگھ ان دنوں کبیر خان کے سپورٹس ڈرامہ ’83’ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس ڈرامے میں رنویر سنگھ مشہور انڈین کرکٹر کپل دیو کا کردار ادا کریں گے۔

شیئر: