Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’یہ لڑکی پہلی نظر میں تو مدھو بالا لگتی ہے‘

’ٹک ٹاک کی مدھو بالا‘ جو حقیقی مدھو بالا کی طرح لگتی ہیں۔ فوٹو: ٹوئٹر پرینکا کندوال
سوشل میڈیا نے ان لوگوں کو بھی سٹار بنا دیا ہے جنہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا کہ ایک دن وہ ہزاروں، لاکھوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جائیں گے۔
کچھ ایسا ہی ماجرا انڈیا میں ٹک ٹاک استعمال کرنے والی ایک لڑکی کا ہے جو راتوں رات انٹرنیٹ پر سٹار بن گئی ہے۔
ٹک ٹاک سٹار پرینکا کندوال کی مقبولیت کی وجہ بالی وڈ کی مشہور اداکارہ مدھو بالا پر فلمائے گئے گیتوں پر ان کی ’لب سنگنگ‘ کی ویڈیوز ہیں۔
پرینکا کندوال نے مدھو بالا پر فلمائے گئے بالی وڈ کے شاہکار گانوں پر ’لب سنگنگ‘ کی ہے اور ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے.

مدھو بالا کی فملوں پر ان کی ’لب سنگنگ‘ کی ویڈیوز انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر اتنی مقبول ہوئی ہے کہ پرینکا کندوال کا نام ہی ’ٹک ٹاک کی مدھو بالا‘ پڑ گیا ہے۔
ٹویٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو ز میں پرینکا کندوال نے بالی وڈ کے پرانے گانوں جیسا کہ فلم ’چلتی کا نام گاڑی‘ کے’حال کیا ہے جناب کا‘ فلم ’کالا پانی‘ کے ‘اچھا جی میں ہاری‘ ’بمبئی کا بابو‘ کے ’دیکھنے میں بھولا ہیں‘ پر لپ سنگنگ کی ہے۔
بلیک اینڈ وائٹ فریم میں ریکارڈ کی گئی ویڈیوز میں پرینکا چندوال نے اپنے آپ کو متوفی اداکارہ مدھو بالا کے روپ میں ڈھال دیا ہے۔

پرینکا چندوال نے مدھوبالا پر فلمائے گئے گانے ’پگلے ہیں پگلے‘ پر اپنی ’لپ سنگنگ‘ کی ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’مدھوبالا جی کے گانوں پر میری ویڈیوز کو پسند کرنے کا شکریہ۔ یقینا وہ (مادھو بالا) ایک جادو ہیں دونوں میں کوئی تقابل نہیں۔ یہ تو بس تفریح کے لیے ہیں۔ یہ ویڈیوز بناتے ہوئے میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ آپ ان کو اتنا پسند کریں گے۔‘
ایک ٹویٹر صارف نے ان کی ایک ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ‘ آپ کی مدھو بالا سے مشابہت بہت زیادہ ہے۔ آپ کے اشارے، مسکراہٹ، دیکھنے کا انداز حیرت انگیز طور پر ان سے مماثلت رکھتا ہے۔‘
اودے شکلا نے تبصرہ کیا ’یار یہ لڑکی پہلی نظر میں تو مادھو بالا لگتی ہے۔‘

راہول شرما نامی صارف نے تبصرہ کیا کہ ’ اگر مادھوبالا جی آج زندہ ہوتی تو وہ آپ کی فین ہوتی۔‘
کریزی ڈائمنڈ نامی صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کتے ہوئے لکھا کہ’ پہلی نظر میں ایسا لگا کہ عظیم مادھوبالا سکرین پر ہیں۔ کیا آپ نے چہرے کے فیچرز کو ایڈٹ کیا ہے۔ (مذاق کر رہا ہو)۔ بہت ہی اچھا کام۔ مہربانی کرکے مزید ایسے کام کریں۔‘

خیال رہے بالی وڈ کی مشہور اداکارہ مادھوبالا 1947 میں فلم ’نیل کمال‘ میں اپنی بالی وڈ ڈیبیو سے پہلے ’بسنت‘، ’ممتاز‘، ’محل‘ اور ’پھلواری‘ جیسے فلموں میں بطور چائلڈ سٹار کام کر چکی تھیں۔
22 سال پر مشتمل اپنی فملی کیریئر میں مادھوبالا نے 70 سے زائد فملوں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
 
ان کی مشہور فملوں میں ’مغل اعظم‘،  ’چلتی کا نام گاڑی‘، ’برسات کی رات‘ اور ’مسٹر اینڈ مسز 55‘ شامل ہیں۔
گزشتہ سال انٹرنیشنل وومن ڈے پر نیویارک ٹائمز نے 15 قابل ذکر خواتین پر ’تعزیتی مضموں‘ شائع کی جس میں مادھوبالا بھی شامل تھیں۔
 

شیئر: