Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 روسی صدر کی کار کے چرچے، خصوصیات کیا ہیں؟

روسی صدرنےدورہ سعودی عرب یہی کار استعمال کی تھی۔فوٹو دی نیشنل
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر ان کی کار’اوروس‘ سعودی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ روسی صدر نے ریاض میں یہی کار استعمال کی تھی۔
اخبار 24 کے مطابق ’اوروس‘ خاص طور پر صدر کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔
روسی انجینیئرز آرگنائزیشن کے فرسٹ ڈپٹی چیئرمین ایوان انڈربیوسکی نے بتایا کہ ’اوروس‘ امریکی صدر ٹرمپ کی کیڈ لک سے بھی جدید ہے۔ یہ سمندر میں بھی چل سکتی ہے۔
 روسی حکام کے مطابق یہ انفارمیشن پروف گاڑی ہے۔ دوران سفر روسی صدر جو باتیں کریں گے انہیں کسی حالت میں ٹریس نہیں کیا جاسکتا۔

’اوروس‘ 6.7 میٹر لمبی ہے۔ اس کا وزن 6.7 ٹن ہے۔ فوٹو: دی نیشنل

’اوروس‘ 6.7 میٹر لمبی ہے۔ اس کا وزن 6.7 ٹن ہے۔ 8 سیلنڈر کی یہ کار بکتر بند اور فائر پروف ہے۔ اس پر کیمیائی گیس کے حملے اثر انداز ہوسکتے ہیں اور نہ یہ بارودی سرنگوں سے متاثر ہوتی ہے۔ کسی بھی سمت سے سنائپر فائر بھی روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
 روسی صدر کی کار جدید مواصلاتی سسٹم کے مصنوعی سیاروں سے منسلک ہے۔ سائیڈ کے شیشے وڈیو کیمروں سے لیس ہیں۔
 یاد رہے کہ ریاض میں روسی صدر کو سرکاری استقبالیہ دیا گیا تو اس موقع پر کار کے اطراف گھڑ سواروں کا شاہی حفاظتی دستہ چوکس کھڑا تھا۔
مقامی شہریوں اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں نے سوشل میڈیا پر اس گاڑی کے بارے میں پوچھنا شروع کیا تو سعودی میڈیا نے روسی ذرائع ابلاغ کے تعاون اس گاڑی کی تفصیلات حاصل کیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: