Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈ نطاق والے ادارے گرین میں کیسے آئیں ؟

فوری طور پر مطلوبہ تعداد میں سعودی ملازم رکھنا ہوں گے فوٹو:سوشل میڈیا
وزارت محنت وسماجی بہبود کے ترجمان خالد ابا الخیل کے مطابق ریڈ اور یلو نطاق میں شامل ادارے فوری طور پرسعودی ملازم تعینات کرکے گرین نطاق یاپلاٹینیئم میں شامل ہوسکتے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ابا الخیل نے الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا’ نطاقات پروگرام کا بنیادی مقصد سعودی شہریوں کو روزگار فراہم کرنا،نجی اداروں اور کمپنیوں کو اس پر آمادہ کرنا ہے۔ وزارت نے نطاقات کا دائرہ سعودائزیشن کی بنیاد پر متعین کررکھا ہے‘۔ 
 ترجمان نے مزید کہا’ یلو اور ریڈ نطاق والے ادارے وہ ہیں جنہوں نے مطلوبہ تعداد میں سعودیوں کو ملازمتیں فراہم نہیں کی ۔

وزارت محنت نے نطاقات کا دائرہ سعودائزیشن کی بنیاد پر متعین کررکھا ہے۔  فوٹو:سوشل میڈیا

’ اگر یہ ادارے یلو نطاق یا ریڈ نطاق سے نکل کر گرین یا پلاٹینیئم میں شامل ہوناچاہیںتو انہیں سعودی ملازم مطلوبہ تعداد میں فی الفور رکھنا ہوں گے ۔ ایسا کرتے ہی وہ ریڈ نطاق یا یلو نطاق سے نکل کر گرین نطاق یا پلاٹینیئم میں داخل ہوجائیں گے‘۔
 خالدابا الخیل کا کہنا تھا کہ وزیر محنت و سماجی بہبود نے یلو نطاق ختم کرنے کا فیصلہ اسی بنیاد پر کیا ہے۔ یلو نطاق والے اداروں میں سعودی ملازمین کی تعداد تین فیصد سے زیادہ نہیں ہے۔
 واضح رہے کہ وزیر محنت نے یلو نطاق والے تمام اداروں کو ریڈ میں منتقل کرنے کا فیصلہ جاری کردیا ہے۔ عمل درآمد یکم جمادی الثانی 1441ھ مطابق 26 جنوری 2020 سے ہوگا۔
 وزارت محنت نے کمپنیوں اور تجارتی اداروں میں سعودائزیشن کی شرح بہتر کرنے کے لیے جو پروگرام ترتیب دے رکھا ہے اسے نطاقات کہا جاتا ہے۔ 
 نطاقات کی کیٹیگریز کی تعداد چھ ہے جن میں ریڈ، یلو، گرین لو، گرین میڈیم، گرین ہائی اور پلاٹینیم زونز شامل ہیں۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: