Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں فلیٹوں کے کرائے میں کمی کیوں ؟

کرایوں میں کمی کی بڑی وجہ عمارتوں کی کثرت ہے۔ فوٹو ۔ امارات ٹوڈے
متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں مکانوں کے کرایوں میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 20 فیصد کمی ہو ئی ہے ۔ 2018 میں ایک کمرے کے اسٹوڈیو فلیٹ کا کرایا جو کہ 12 سے 13 ہزار درھم سالانہ ہوتا تھا اب 10 ہزار درھم میں دستیاب ہے ۔
امارات ٹوڈے کی جانب سے کیے جانے والے سروے کے مطابق کرایوں میں کمی کی مختلف وجوہات سامنے آئی ہیں جن میں سرفہرست مارکیٹ میں بلند و بالا عمارتوں کی کثرت ہے ۔
سروے میں مزید کہا گیا ہے کہ عجمان کے علاقے " النعیمیہ " میں جہاں ایک کمرے اور لیونگ روم کا کرایہ 17500 سے 22500    درھم ہوا کرتا تھا اب اسی فلیٹ کا کرایہ کم ہو کر 15 سے 18 ہزار کے درمیان ہو گیا ۔
اسی علاقے میں 2 کمرے کا فلیٹ اب 20 سے 23 ہزار درھم میں دستیاب ہے جبکہ گزشتہ برس تک ان ہی فلیٹوں کا کرایہ 22 سے 25 ہزار درھم سالانہ وصول کیاجاتا تھا ۔ 
الراشدیہ کے علاقے میں بھی فلیٹوں کے کرایوں میں 20 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ۔ اس علاقے میں گزشتہ برس جس فلیٹ کا کرایہ 21 سے 23 ہزار درھم ہوا کرتا تھا اب 16 سے 19ہزار درھم میں باسانی فلیٹ دستیاب ہو جاتاہے ۔ 
کرایوں میں کمی کے بارے میں ریاست عجمان کے معروف اسٹیٹ ایجنٹ احمد سلطان کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی کرنا وقت کی ضرورت تھی اسی لیے جائیداد کے مالکان نے کرایوں میں نظر ثانی کرتے ہوئے ان میں کمی کی ۔
سلطان کا کہنا تھا کہ' کرایوں میں کمی کی متعدد وجوہات ہیں جن میں سب سے اہم وجہ عمارتو ںکی کثرت ہے ۔ مختلف علاقوں میں بلند و بالا عمارتوں کی بہتات کے باعث  فلیٹ خالی رکھنے سے بہتر ہے کہ کرایوں میں کمی کر دی جائے' ۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: