Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قازقستان: طیارے حادثے میں 14 افراد ہلاک

قازقستان میں جمعہ کی صبح مسافر طیارہ اڑان بھرنے کے فوراً بعد ہی حادثے کا شکار ہوگیا جس میں اب تک 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔
فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق طیارہ گرنے کا حادثہ الماتی ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ طیارے میں 95 مسافر اور عملے کے پانچ ارکان سوار تھے۔
قزاقستان میں حکام کے مطابق مسافر طیارے نے قازقستان کے الماتی ایئرپورٹ سے دارالحکومت نور سلطان کے لیے اڑان بھری مگر ہوائی اڈے سے پرواز کرنے کے فوراً بعد ہی زمین پر گر گیا۔
 
الماتی ائیرپورٹ کی انتظامیہ کے مطابق ایمرجنسی سروس کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
برطانوی اخبار ’دا گارڈین‘ نے روئٹرز کے ایک نامہ نگار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایئرپورٹ کے علاقے میں شدید دھند تھی۔

شیئر: