Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی بڑی کامیابی ہوم گراؤنڈ پر کھیلنا!

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم رواں سال ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر پہلی سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ فوٹو: اے ایف پی
سال 2019 میں کرکٹ کے میدان میں پاکستان نے کوئی بڑی کامیابی تو نہیں سمیٹی لیکن 10 سال بعد یہاں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی اور ڈومیسٹک ڈھانچے کی تنظیم نو سال کی بڑی خبریں رہیں۔ علاہ ازیں سٹائلش بلے باز بابر اعظم کی کارکردگی شہہ سرخیوں کا حصہ رہی۔
 پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ڈھانچے کی جگہ چھ علاقائی ٹیمیں متعارف کروائیں۔ اور قومی ون ڈے اور قائداعظم ٹرافی کا انعقاد کیا گیا۔
اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ میں اس سال بڑی تبدیلیاں کوچ اور کپتان کی صورت میں بھی سامنے آئیں۔ ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد ون ڈے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی سال بھر کی ناقص کارکردگی کے باعث ان  کو سبکدوش کردیا گیا۔ ٹی ٹونٹی کی کپتانی ابھرتے ہوئے کھلاڑی بابر اعظم جبکہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کا تاج اظہر علی کے سر ٹھہرا۔

 

پاکستان نے 2019 میں ایک روزہ میچز کی چار سیریز کھیلیں جس میں سے انہیں صرف ایک میں کامیابی ہوئی۔ اسی طرح پاکستان 2019 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ سے ہی باہر ہوگیا۔
ولڈ کپ کے نو مقابلوں میں سے انہیں پانچ میں کامیابی اور تین میں ناکامی ہوئی جب کہ پاکستان کا ایک میچ بارش کی نظر ہوگیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے 2019 میں مجموعی طور پر 27 ایک روزہ میچز کھیلے جس میں سے وہ صرف 9 میچز  جیت سکے، جبکہ 15 میں شکست مقدر بنی۔ اس سال پاکستان کےتین میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہے۔

بابر اعظم کی کارکردگی شہہ سرخیوں کا حصہ رہی۔ فوٹو: اے ایف پی

اس سال پاکستان نے چار ٹی ٹونٹی سیریز کھیلیں مگر ایک میں بھی کامیابی نہ مل سکی۔ مجموعی طور پر 9 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جس میں سے صرف ایک میچ میں کامیابی ملی۔ تاہم پاکستان نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے باوجود آئی سی سی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
ٹیسٹ چیمپئین شپ میں پاکستان نے اب تک چار میچز کھیلے ہیں جس میں سے صرف ایک جیت سکا ہے۔
پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں کلین سویپ ہوا جب کہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں ایک ٹیسٹ میچ بارش کی وجہ سے ڈرا ہو اور دوسرے میں پاکستان جیتنے میں کامیاب رہا۔ 

پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کو آئی سی سی نے گلوبل ڈویلپمنٹ سکواڈ کا کپتان مقرر کیا۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم رواں سال ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر پہلی سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئی۔
اس کے علاوہ پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کو آئی سی سی نے گلوبل ڈویلپمنٹ سکواڈ کا کپتان مقرر کیا۔ بسمہ معروف یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر بنی۔
رواں سال کرکٹ کے میدان میں نوجوان کھلاڑیوں نے فتوحات کے جھنڈے گاڑے۔ نومبر میں بنگلہ دیش میں ہونے والا ایمرجنگ ایشیا کپ پاکستان ٹیم نے اپنے نام کیا۔

شیئر: