Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اندرون ملک مسافروں سے ایئرپورٹ ٹیکس کی وصولی شروع

ائیر پورٹ فیس سے ہونے والی آمدنی ایئر پورٹ کا معیار بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی (فوٹو: تواصل)
سعودی عرب کے تمام ہوائی اڈوں پر اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں سے 10 ریال ایئرپورٹ ٹیکس کی وصولی شروع ہوگئی ہے۔
تواصل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری ہوا بازی نے تمام ایئر لائنوں کو ہدایت جاری کردی ہے کہ آج بدھ یکم جنوری سے اندرون ملک سفر کرنے والے تمام مسافروں سے ایئر پورٹ ٹیکس کی وصولی کی جائے گی۔
  • باخبر رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

ایئرپورٹ ٹیکس شیر خوار اور طیارے کے عملے سے نہیں لیا جائے گا ( فوٹو: الخلیج 365)

محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ ’ائیر پورٹ فیس سے ہونے والی آمدنی ہوائی اڈوں کا بنیادی ڈھانچہ جدید خطوط پر استوار کرنے اور خدمات کا معیار بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ایئرپورٹ ٹیکس شیر خوار اور طیارے کے عملے سے نہیں لیا جائے گا۔ پائلٹ، فضائی انجینیئرز اور تکنیکی عملے سے بھی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا‘۔
محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ ’طیارے کا عملہ بھی فیس سے مستثنیٰ ہوگا۔ ٹرانزٹ کے ان مسافروں سے بھی یہ ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا جو طیارے میں بیٹھے رہیں گے اور ایئرپورٹ کی سہولت سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے‘۔
 

شیئر: