Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’امان اللہ ہسپتال میں داخل ہیں، افواہیں نہ پھیلائیں‘

سوشل میڈیا پر امان اللہ کی موت کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا
پاکستان کے معروف کامیڈین امان اللہ کو سانس میں دشواری کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر امان اللہ کی موت کی افواہیں گردش کر رہی تھیں جس کی ان کی بیٹی نے کی تردید کی ہے۔ 
اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے امان اللہ کی صاحبزادی زرغون امان اللہ نے بتایا کہ ’میرے والد کو سانس کی تکلیف اور نمونیہ کی شکایت پر بحریہ ہسپتال میں ہم لوگ علاج کی غرض سے لے کر گئے تو ڈاکٹروں نے ان کو ہسپتال میں داخل کروانے کا مشورہ دیا۔ جس کے بعد کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔ اور اس وقت ان کا اعلان جاری ہے۔ گھر کے دیگر لوگ بھی ہسپتال میں موجود ہیں۔‘
انہوں نے پاکستانی عوام سے اپنے والد کی جلدی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔ خیال رہے کہ تقریبا تین مہینے پہلے نامور کامیڈین کو اسی تکلیف کے باعث دو ہفتے تک ہسپتال میں رہنا پڑا تھا۔ ان کی بیٹی کے مطابق اس وقت بھی ان کو سانس کی تکلیف کا سامنا تھا جبکہ نمونیہ کا حملہ بھی ہوا تھا۔ اور اس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا۔

امان اللہ کی صاحبزادی نے بتایا کہ ان کے والد کو سانس کی تکلیف پر ہسپتال لے جایا گیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

امان اللہ خان کا شمار پاکستان کے ٹاپ کامیڈینز میں ہوتا ہے ان کو اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے لگا تار 860 دن لائیو تھیٹر پر پرفارمنس دی۔ جب کہ حکومت پاکستان نے انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس کے اعزاز سے بھی نواز رکھا یے۔
انہوں نے سنہ 2010 میں ٹیلی ویژن سکرین کا رخ کیا اور جیو نیوز کے پروگرام خبرناک میں بطور کامیڈین شرکت کی اس کے وہ دنیا نیوز اور نیو ٹی وی سے بھی منسلک رہے ان کی آخری نوکری آپ نیوز کے ساتھ تھی جو بیماری کے باعث انہیں چھوڑنا پڑی۔ اماں اللہ خان نے دو پاکستانی فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ہیں جن میں ایک ’ون ٹو کا ون‘ 2006 میں ریلیز ہوئی جبکہ ’نامعلوم افراد‘ 2014 میں ریلیز ہوئی۔

شیئر: