Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سعودی ڈاکار ریلی کے دسویں مرحلے کا باقی حصہ منسوخ

دسویں مرحلے کی ریس میں حصہ لینے والے 354 کلو میٹر کا فاصلہ طے ہوچکا ہے ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی ڈاکار ریلی 2020 کی انتظامی کمیٹی نے دسویں مرحلے کا باقی ماندہ حصہ موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کر دیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق دسویں مرحلے کی ریس میں حصہ لینے والے 354 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرچکے تھے۔ باقی ماندہ حصہ دوڑ میں شامل ڈرائیوروں کی سلامتی اور موسم کی خرابی کے پیش نظر منسوخ کیا گیا ہے۔

 فرانسیسی ڈرائیور اسٹیون پیٹر ہینسن نے ریلی کا نواں مرحلہ جیت لیا تھا ( فوٹو: ٹوئٹر)

کمیٹی نے توجہ دلائی ہے کہ مقابلے میں حصہ لینے والے حرض سے الشبیطہ محتاط انداز میں سفر کریں گے تاکہ کل کے مقابلے میں معمول کے مطابق شریک ہوسکیں۔
 یاد رہے کہ فرانسیسی ڈرائیور اسٹیون پیٹر ہینسن نے ریلی کا نواں مرحلہ جیت لیا تھا۔ انہوں نے  دوسری پوزیشن پر آنے والے قطر کے ناصر العطیہ کو صرف پندرہ سیکنڈ کے فرق سے شکست دی تھی جبکہ اسپینی ڈرائیور کارلوس سینز پیچھے رہ گئے اور پانچویں نمبر پر آئے۔ وہ عمومی ترتیب میں سرفہرست تھے۔
نویں مرحلے کا نتیجہ عمومی ترتیب پر اثر انداز نہیں ہوگا۔ اس میں اسپینی ڈرائیور اب تک سرفہرست ہیں۔ قطر کے ناصر العطیہ، اسپینی ڈرائیور کے ساتھ فرق گھٹانے میں 24 سیکنڈ تک آچکے ہیں۔ آئندہ تین مرحلوں میں مقابلہ ان دونوں کے درمیان رہے گا۔

شیئر: