Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکار ریلی کا آٹھواں مرحلہ منسوخ

ریلی کے شرکاء کو آٹھویں مرحلے میں وادی الدواسر کا چکر لگانا تھا ۔ فوٹو ، سبق نیوز
ڈاکار ریلی کی انتظامیہ نے پرتگالی رائیڈر پاولو گونزالیز کی ہلاکت پر ریلی کا آٹھواں مرحلہ منسوخ کر نے کا اعلان کیا ہے۔
شرکا نے اپنے پرتگالی ساتھی کی موت کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے آٹھویں مرحلہ کو منسوخ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساتویں مرحلے میں پاولو گونزالیز کی ہلاکت پر آٹھویں مرحلہ کو منسوخ کرکے براہ راست نواں مرحلہ طے کیاجائے گا ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ' ایس پی اے ' کے مطابق ڈاکارریلی کا ساتواں مرحلہ ریاض سے ، وادی الدواسر تک تھا اس دوران پرتگال سے تعلق رکھنے والے گونزالیز حادثے کا شکار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے شرکاء نے متفقہ طور پر آٹھویں مرحلے کو منسوخ کر دیا ۔ 
ریلی کا آٹھواں مرحلہ وادی الدواسر کا چکر لگانا اور ریلی کے شرکاء کو وادی کے مختلف مقامات پر جانا تھا ۔ ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ انکے ساتھی کے ساتھ پیش آنے والے حادثے نے انہیں سوگوار کر دیا ہے اس لیے آٹھواں مراحلہ نہیں کیاجارہا ۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکار ریلی نویں مرحلے کا آغاز وقت مقررہ پر کیا جائے گا جس میں انہیں وادی الدواسر سے 17 جنوری کو ریاض پہنچ کر ریلی کا اختتام کرنا ہے ۔
واضح رہے ریلی کا آغاز جدہ کورنیشن سے ہوا تھا جو مختلف مراحل سے ہوتی ہوئی وادی الدواسر پہنچی جہاں پہنچنے سے قبل پرتگالی بائیک رائیڈر حادثے کا شکار ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد موقع پر فراہم کی گئی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ 
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: