Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈاکار ریلی میں ڈرامائی تبدیلیاں

ڈاکار ریلی میں آٹھویں مرحلے کے دوران ابتدائی 3 پوزیشنیں پوری طرح سے تبدیل ہوگئیں۔ فوٹو الشرق الاوسط
سعودی ڈاکار ریلی کے آٹھویں مرحلے میں ڈرامائی تبدیلیاں ریکارڈ کی گئیں۔ فرانس کا میتھیو اول آگیا جبکہ الفانسو پیچھے رہ گئے اور یزید الراجحی پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔
الشرق الاوسط کے مطابق سعودی ڈاکار ریلی 2020 کے آٹھویں مرحلے کے دوران ابتدائی تین پوزیشنیں پوری طرح سے تبدیل ہوگئیں۔ فرانس کے متھیو سیرا ڈوری آٹھویں مرحلے میں پہلی پوزیشن پر آگئے۔ دوسری پوزیشن فارمولا ون کے سابق ہیرو فرنانڈو الفانسو نے حاصل کرلی اور ارجنٹائن کے اورلینڈ و ٹیرا نووا تیسرے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ پہلی ترتیب کے تینوں پوزیشن ہولڈر کارلوس سینز، ناصر العطیہ اور سٹیون پیٹر ہینسن پیچھے چلے گئے۔

 موٹر سائیکلوں اور فور وہیل صحرائی موٹر سائیکلوں کے لیے آٹھواں مرحلہ منسوخ کردیا گیا تھا۔ فوٹو ٹویٹر

سعودی ریلی ہیرو یزید الراجحی پانچویں نمبر پر جبکہ فرانس کا معروف ریلی ڈرائیور پیٹرن ہینسن جو 13 بار ڈاکار ریلی کے ہیرو رہ چکے ہیں۔ نویں نمبر پر چلے گئے۔ وہ سیرا ڈوری سے 13منٹ تاخیر سے پہنچے۔ العطیہ گیارہویں نمبر اور سپین کے سینز پندرہویں نمبر پر ہیں۔ سعودی ڈاکار ریلی کا آٹھواں مرحلہ وادی الدواسر میں مکمل ہوگیا۔ مجموعی طور پر 716 کلو میٹر کا سفر طے کیا گیا۔
جہاں تک ٹرکوں والے گروپ کا تعلق ہے تو روس کی دونوں ٹیمیں آندرے کالینوف اور انتنونیو شیبالوف نے پہلی اور دوسری پوزیشنیں حاصل کرلیں۔ چیک کی ٹیم ایلس ڈوریس پہلی بار مقابلے میں آگے آئی۔اپنی عمومی چوتھی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔ اس بار اس نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

سعودی ڈاکار ریلی کا نواں مرحلہ وادی الدواسر سے حرض پر مکمل ہوگا۔ فوٹو الشرق الاوسط

ہلکی صحرائی گاڑیوں کی ریس کی ٹیم میں برازیل کے رونالڈو بیریلا آٹھویں مرحلے میں جیت گئے۔ جبکہ چلی کے فرانسسکو لوپیز کونٹارڈو دوسری اور امریکہ کے آسٹن جونز تیسری پوزیشن پر رہے۔
ڈاکار ریلی کے منتظمین نے موٹر سائیکلوں اور فور وہیل صحرائی موٹر سائیکلوں کے لیے آٹھواں مرحلہ منسوخ کردیاگیا تھا۔ یہ فیصلہ موٹر سائیکل سواروں سے ملاقات کے بعد پرتگالی رائیڈر پاﺅلو گونزالیز کی وفات کے تناظر میں کیا گیا تھا۔
سعودی ڈاکار ریلی کا نواں مرحلہ بدھ کو وادی الدواسر سے شروع ہوگا اور حرض میں مکمل ہوگا۔ اس کے تحت 886 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا جائے گا۔
مقابلے میں حصہ لینے والے الاحسا کمشنری کے حرض مقام کا رخ کریں گے یہ ربع خالی کے علاقے میں داخل ہوکر القدیہ پہنچیں گے۔ جہاں سعودی ڈاکار ریلی 2020 میں اول آنے والے کو انعام سے نوازا جائے گا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں ڈاکار ریلی پہلی بار منعقد ہورہی ہے۔
                        
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: