Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاکھوں موبائلز پر واٹس ایپ نہیں چلے گی

ترجمان واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ ’ہمارے لیے یہ ایک مشکل فیصلہ تھا‘ (فوٹو: پیکسلز)
پاکستان سمیت دنیا بھر میں میسجنگ اور کالز کے لیے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ سنیچر یکم فروری سے لاکھوں پرانے سمارٹ موبائل فونز پر کام نہیں کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق اب پرانے آپریٹنگ سسٹم کے ذریعے چلنے والے اینڈرائیڈ اور آئی فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا۔
واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ ’اس اقدام کا مقصد اپنے صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔‘
واٹس ایپ کے اس اقدام سے وہ موبائل فون جو 2.3.7 یا اس سے پرانے اور آئی فون آئی او ایس 8 یا اس سے پرانے آپریٹنگ سسٹم کو استعمال کر رہے ہیں، وہ متاثر ہوں گے۔
واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق واٹس ایپ نے جن آپریٹنگ سسٹمز کو ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہیں یا تو وقت کے ساتھ اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا یا وہ نئے سمارٹ فون سیٹس میں شامل نہیں کیے گئے۔
اب ان موبائل فونز کے حامل صارفین پرانے آپریٹنگ سسٹم کے ذریعے صرف سادہ میسجنگ سروس ہی استعمال کر سکیں گے۔
اسی طرح آئی فون 4 جو صرف آئی او ایس 7 سسٹم کو سپورٹ کرتا ہے اب واٹس ایپ کے لیے قابل استعمال نہیں ہو گا۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ نے صارفین کو 2017 میں آگاہ کر دیا تھا کہ وہ اپنی مسیجنگ سروس کے نظام میں تبدیلیاں لائے گا۔

واٹس ایپ کے ترجمان کے مطابق ایسا کرنا ضروری تھا (فوٹو: روئٹرز)

واٹس ایپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ہمارے لیے یہ ایک مشکل فیصلہ تھا، لیکن لوگوں کے اپنے پیاروں اور دوستوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے ایسا کرنا ضروری تھا۔‘
واضح رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ نے 2016 میں کئی موبائل فونز پر استعمال بند کر دیا تھا اور 31 دسمبر 2019 کو تمام ونڈوز موبائل فونز پر بھی استعمال روک دیا تھا۔

شیئر: