Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے چار سالہ ایمان کی واپسی

اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن ایمان کے چچا کے ذریعے پشاور ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کرے گی (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب کے شہر جدہ میں منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار پاکستانی خاتون رانی بی بی کی چار سالہ بیٹی ایمان وطن واپس پہنچ رہی ہے۔  
پاکستان کی وزارت سمندر پار پاکستانیز کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی کاوشوں سے ایمان کی 10 ماہ بعد جدہ سے پاکستان واپسی ہو رہی ہے۔  
وزارت کے ترجمان کے مطابق ایمان کی والدہ رانی بی بی کو مئی 2019 میں منشیات سمگلنگ کیس میں جدہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔
زیر سماعت کیس میں رانی بی بی کو سزائے موت یا 20 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔
قونصل خانے کے فلاحی ونگ نے چار سالہ ایمان کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ ایمان 10 ماہ سے جدہ میں محکمہ سوشل پروٹیکشن میں مقیم تھی۔ 
منگل کو ایمان کو اپنی والدہ سے ملاقات کے لیے جیل لے جایا گیا تھا۔
ایمان کو جدہ سے پشاور پی آئی اے کی پرواز PK0736 کے ذریعے پشاور ایئرپورٹ پر لایا جائے گا۔
اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن ایمان کے چچا کے ذریعے پشاور ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کرے گی۔
دوسری جانب دبئی میں متعدد مقدمات کی بنا پر جیل میں مقیم عامر کی بھی رہائی اور پاکستان واپسی ہوگی۔

شیئر: