Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھانے سے کاکروچ نکلنے پر ریستوران کو جرمانہ

شہری نے میونسپلٹی سے رابطہ کرکے ریستوران کی شکایت درج کرائی (فوٹو: سبق)
جدہ میں کھانے کی ڈش سے کاکروچ نکلنے پر ایک ریستوران کو 500 ریال کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایک سعودی شہری نے شکایت کی تھی کہ انہوں نے مذکورہ ریستوران میں اپنے دوست کو کھانے پر بلایا تھا۔ ’جب ویٹر کھانا لایا جب ڈش کو میز پر رکھا تو اس میں سے کاکروچوں کی ایک قطار باہر آ گئی۔ یہ دیکھ کر میں حیرت زدہ بلکہ خوفزدہ ہوگیا۔
ریستوران میں بیٹھے ہوئے دیگر لوگ بھی یہ منظر دیکھ کر ششدر رہ گئے۔ ابھی تک دوست کھانے کی میز پر نہیں پہنچا تھا۔ میں نے دوست سے معذرت کی اور اسے وہاں سے لے کر دوسرے ریستوران چلا گیا۔‘

جب ویٹر کھانا لایا جب ڈش کو میز پر رکھا تو اس میں سے کاکروچوں کی ایک قطار باہر آ گئی (فوٹو: سوشل میڈیا)

 مقامی شہری نے بتایا کہ ’میونسپلٹی سے رابطہ کرکے ریستوران میں غیر معیاری صفائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے شکایت درج کرائی۔ کھانے کی ڈش دیکھ کر ایسا لگتا تھا کہ کاکروچ والی کوئی چائنیز ڈش ہے۔‘
انہوں نے اس بات پر افسوس کیا کہ ’میونسپلٹی نے شکایت کا نوٹس چوبیس گھنٹے بعد لیا اوراتنی بڑی خلاف ورزی پر ریستوران پر 500 ریال کے جرمانے پر اکتفا کیا ہے۔‘
شہری نے مطالبہ کیا کہ ’ریستوران کے خلاف سخت اقدام کیا جائے تاکہ لوگوں کی صحت  سے کھلواڑ کا سلسلہ بند ہو سکے۔‘

شیئر: