Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی,انعامی فراڈ میں ملوث گروہ گرفتار

گروہ کے سرغنہ کوفرارہونے سےقبل گرفتار کر لیا گیا۔فوٹو، البیان اخبار
دبئی پولیس نےٹیلی فون پر انعامی اسکیم فراڈ کیس میں ملوث گروہ کے اہم  سرغنہ کوفرار ہونےسے قبل گرفتارکر لیا۔
ملزم گروہ کی گرفتاری کے فوری بعد امارا ت سے فرار ہورہا تھا کہ پولیس اس تک پہنچ گئی۔
امارات ٹوڈے کے مطابق دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ قبل ازیں ٹیلی فون پر انعام نکلنے کی نوید سنا کر لوگوں کو لوٹنے والے28 افراد پر مشتمل 2 ایشیائی گروہوں کو گرفتارکیا جاچکا تھا۔
پولیس نے ملزمان سے حاصل ہونے والی اہم معلومات پرفوری ایکشن لیتے ہوئے گروہ کے سرغنہ کوعین اس وقت گرفتارکرلیا جب وہ ملک سے فرار ہونے کے لیے ائیر پورٹ کی جارہا تھا۔
دبئی پولیس کے چیف کرنل محمد سہیل الراشدیکے مطابق’اس حوالے سے پولیس کی جانب سے متعدد بار لوگوں کو متنبہ کیا جا چکا ہے کہ ٹیلی فون پر انعام نکلنے کا لالچ دیے کرلوگوں کو لوٹنے والوں سے خبرداررہیں۔‘

دونوں گروہوں کا تعلق ایشیائی ملک سے ہے۔فوٹو۔امارات ٹوڈے

کرنل الراشدی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ’لوگوں کو چاہئے کہ کسی بھی حالت میں ایسی کال کا جواب نہ دیں جن میں بینک اکاونٹ کی تفصیلات یا دیگر معلومات طلب کی جاتی ہیں۔‘
ایسی کالز یاموصول ہونے والے موبائل پیغامات کے بارے میں پولیس کو فوری طور پرمطلع کیا جائے جن میں انعام نکلنےیابینک اکاونٹ اپ ڈیٹ کرنے کے بارے میں کہاگیا ہو۔
دبئی پولیس کی جانب سے ’ہوشیار رہیں کے عنوان سے مہم بھی شروع کی گئی ہے جس میں کہا گیا  کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون پر انعامی اسکیم فراڈ کرنے والوں سے ہوشیار رہا جائے۔
واضح رہے انعامی فراڈ کا سلسلہ کافی عرصہ رک جانے کے بعد پھر شروع ہو چکا ہے۔ جعل سازوں نے سابقہ طریقہ کار تبدیل کرتے ہوئے سوشل میڈیا کی ایپلیکشنز کو بھی استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔
ماضی میں انعامی اسکیم کی نوید سنا کرشمار لوگوں کو لوٹا جاچکا ہے۔ دھوکے باز جس طرح اپنے شکار کو انکے موبائل کی سم کے خفیہ سیریل نمبر اور دیگر معلومات بتاکر انہیں یقین دلایا کرتے تھے کہ وہ ٹیلی فون کمپنی سے ہی بول رہے ہیں۔
 

  

شیئر: