Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے بچاﺅ کے لیے سعودی طالب علم کا کارنامہ

متعدی امراض سے بچانے کے لیے ایک پروجیکٹ پیش کیا ہے۔
ریاض میں سعودی طالب علم نے مسجد الحرام اور اس کے زائرین کو کورونا سمیت مختلف قسم کے متعدی امراض سے بچانے کے لیے ایک پروجیکٹ پیش کیا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد پروجیکٹ ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی طالب علم عبدالرحمن آل الشیخ نے بتایا’ اپنے اس پروجیکٹ کو ’الحج الآمن‘ کا نام دیا ہے۔ جس کے معنی’ محفوظ حج ‘کے ہوتے ہیں۔ 
’ پروجیکٹ کی بدولت حرم مکی اور اس کے زائرین کو ہر طرح کے وائرس سے بچانے سے تحفظ مل جائے گا۔ وائرس ایک زائر سے دوسرے زائر میں منتقل نہیں ہوگا‘۔
 عبدالرحمن آل الشیخ کے مطابق’ میرے پروجیکٹ کا تصور برقی مقناطیسی شعاعوں کے استعمال پر منحصر ہے۔ یہ شعاعیں حرم مکی کے فرش اور چھتوں پروائرس کے شکار میں بہت موثر ہیں‘۔
 ’یہ کام مخصوص درجہ حرارت کے ذریعے انجام دیا جائے گا۔ جس سے انسان کو نقصان نہیں پہنچتا ہے‘۔
سعودی طالبعلم کا کہنا تھا ’ برقی مقناطیسی شعاعیں حرم شریف کے اطراف مخصوص مقدار اور دائرے میں رکھی جائیں گی ۔یہ شعاعیں تیزی سے حرم مکی کے صحن میں پھیل جائیں گی اور ہر طرح کے معمولی سے معمولی وائرس کو ختم کر ڈالیں گی‘۔
 

شیئر: